مدینہ منورہ(نمائندہ خصوصی )حج کے بعد 2 لاکھ 59 سے 514 افراد کی آمد ہو چکی ہے۔ مناسک حج ادا کرنے کے بعد حجاج کرام حرمین ٹرین کے ذریعہ اور فضائی اور سمندری راستوں سے مدینہ منورہ پہنچیں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ آنے اور جانے والے افراد کے بارے میں حج و وزٹ کمیٹی کے اعدادوشمار کے مطابق کل تک مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کی کل تعداد 14 ہزار 552 ہے۔ ان میں سے 20 ہزار 777 ہزار افراد پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 124 پروازوں کے ذریعے پہنچے ۔27ہزار 202 حجاج کرام 692 پروازوں کے ذریعے امیگریشن ریسیپشن سٹیشن پہنچے۔زمینی حجاج مرکز نے 1 ٹرپ کے ذریعے 48 عازمین کو خوش آمدید کہا۔ حرمین ہائی سپیڈ ریلوے سٹیشن نے 63 ٹرپس کے ذریعے 2110 عازمین حج کا استقبال کیا۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہونے والے عازمین کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 997 تھی۔ اس وقت بھی مدینہ منورہ میں ایک لاکھ 32 ہزار 499 افراد مقیم ہیں۔