لاہور ( نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے سابق لارڈ میئر لاہور کرنل (ر)مبشر جاوید نے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔
ملاقات میں سابق وزیرخزانہ سینیٹر اسحق ڈار بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور17جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضمنی انتخابات کے موقع پر سابق بلدیاتی نمائندوں کو ڈیوٹیاں تفویض کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کرنل (ر)مبشر جاوید نے نواز شریف کو بلدیاتی قانون 2022بارے بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔ کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہاکہ نواز شریف وطن آنے کیلئے بے چین ہیں،ان کادل ایک ایک پل وطن کیلئے دھڑکتا ہے۔