اسلام آباد (این این آئی)بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی سے متعلق وزارت تجارت نے کہا ہے کہ بھارت میں تجارت و سرمایہ کاری قونصلرکی تعیناتی کا عمل معمول کے مطابق ہے۔محکمہ تجارت کے ذرائع نے بتایا کہ بھارت میں تجارت و سرمایہ کاری قونصلرکی تعیناتی کا تجارتی بحالی سے کوئی تعلق نہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے بھارت کے ساتھ تجارتی پالیسی پر کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے گریڈ 19 کی اسامی پر تجارت و سرمایہ کاری قونصلر کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کر دی تھی۔