اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال ، پارلیمانی امور اور ممبران کو درپیش مسائل پر تفصیلی کی گئی ۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار کی پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی اور دیگر ممبران قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ملاقات میں مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال ، پارلیمانی امور اور ممبران کو درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی اور اس بات کا مکمل اعادہ کیا گیا کہ ملک اور عوام کی فلاح وبہبود سے متعلقہ تمام مسائل کو افہام وتفہیم اور باہمی تعاون سے جلد از جلد حل کیا جائے گا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں،اللہ کا شکر ہے کہ ملک اب بہتری کی طرف گامزن ہے اور آنے والے دن مزید بہتری لائیں گے۔اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کو ایک کامیاب بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ سنگین معاشی مسائل اس حکومت کو ورثے میں ملے مگر اللہ کے فضل اور موجود حکومت کی محنت کی بدولت ملک کو درپیش معاشی مسائل کو کافی حد تک حل کر لیا گیا ہے اور بہت جلد ان میں مزید بہتری آئے گی۔