تہران (نیوز ڈیسک ) ایران کے شورش زدہ جنوبی مشرق میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد اور خودکش حملہ آوروں کے حملے میں 2 پولیس افسران اور 4 حملہ آور مارے گئے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ صوبہ سیستان بلوچستان کے دارالحکومت زاہدان میں پیش آیا۔سرکاری ٹیلی ویژن کے بتایا کہ چھاپے میں چاروں دہشت گرد اور دو پولیس اہلکار مارے گئے۔واضح رہے کہ سیستان-بلوچستان، جو پاکستان اور افغانستان سے متصل اور ایران کے غریب ترین صوبوں میں سے ایک ہے، یہاں سے منشیات کی اسمگلنگ کی جاتی ہے۔