اسلام آباد (کامرس رپورٹر )پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات کےلئے یورپی منڈیوں میں ترجیحی رسائی برقرار رہے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جی ایس پی اسٹیٹس بھی برقرار رہے گا۔یورپی یونین کی سفیر برائے پاکستان نے کہاکہ جب جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا وقت آیا، اس وقت جی ایس پی پلس والے دیگر سات ملکوں کے لیے بھی توسیع کا وقت ہوگا۔ڈاکٹر رینا کیونکا نے کہا کہ اظہار رائے، میڈیا کی آزادی، مذہبی اور اقلیتوں کی آزادی اور مزدوروں کے حقوق پر یورپی یونین چاہے گی کہ پاکستان مزید کام کرے۔