جہلم (نمائندہ خصوصی ) جہلم میں جی ٹی روڈ پر واقع 3 منزلہ ہوٹل کے کچن میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ہوٹل کی عمارت دھماکے سے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئی، اب تک ملبے سے5 لاشوں کو نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے گرنے والے ملبے تلے 30 افراد دب گئے۔ریسکیو ذرئع نے بتایا کہ ملبے سے 2 مزید لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی۔ملبے سے 25 افراد کو زخمی حالت میں نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو جہلم اور کھاریاں منتقل کیا گیا جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔\