تھرپارکر ( نمائندہ خصوصی )ضلع تھر پارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ نہیں رک سکا، غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مزید 5 بچے دم توڑ گئے۔تھر پارکر کے محمہ صحت کے مطابق مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت اور دیگربیماریوں کے سبب 5 بچے انتقال کرگئے۔محکمہ صحت کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں 24 گھنٹوں کے دوران 5 اموات رپورٹ ہوئیں، انتقال کرجانے والے بچوں کی عمریں ایک سال سے کم تھیں۔محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد 33 اور رواں سال 454 ہو گئی ہے۔4 جولائی کو بھی سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور مختلف بیماریوں میں مبتلا 7 بچے انتقال کرگئے تھے۔