سیالکوٹ (نمائندہ خصوصی )دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں 10 جولائی تک اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے، دریا کے کنارے آباد لوگوں کی نقل مکانی کے لیے اعلانات کیے گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد، منڈی بہاﺅ الدین اور حافظ آباد کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔صورتِ حال کو مانیٹر کرنے کے لیے کمشنر دفتر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔