لاہور( نمائندہ خصوصی ) یونان میں کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلرز کا سرغنہ گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث اہم سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔ملزم محمد سلیم سنیارے کو گجرات سے گرفتار کیا گیا، جو یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم آصف سنیارے کا بھائی ہے۔ ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لیے کروڑوں روپے بٹورے۔ ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے۔گرفتار ملزم محمد سلیم سنیارا حوالہ ہنڈی کے ذریعے اپنے بھائی آصف سنیارے کو پیسے بھجواتا تھا اور یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کا بھائی آصف سنیارا اس وقت لیبیا میں موجود ہے، جس نے لیبیا میں متعدد سیف ہاؤسز بنائے ہوئے ہیں۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ لاہور کی دیگر کارروائیوں کے دوران ریڈ بک کے انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اشتہاری ملزم حافظ فقیر اللہ