پشاور(نیٹ نیوز ) پشاورمیں دو فریقین کے مابین پلاٹ کے تنازعہ پرفائرنگ کے نتیجہ میں چار بھائی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاورکی دیر کالونی میں پلاٹ کے تنازعہ پر ہونے والے جرگہ کے دوران فریقین کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا،جس کے نتیجے میں4 بھائی جاں بحق اوردوافراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ فائرنگ جرگہ کے دوران پلاٹ کے تنازعہ پر ہوئی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔