لنڈی کوتل( نمائندہ خصوصی)لنڈی کوتل کے علاقے زخہ خیل خیبر کے عمائدین نے شادیوں میں موسیقی پر پابندی عائد کردی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کا جنازہ تک نہ پڑھانے کا انتباہ جاری کردیا گیا۔گزشتہ روز منعقدہ اجلاس میں علما نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے شادیوں میں خواجہ سراوں اور مقامی فنکاروں کے محفلوں پر مکمل پابندی عائد کردی۔اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیصلے کی خلاف ورزی کرنیوالے کا نکاح نہیں پڑھایاجائے گا نہ ہی ایسا کرنے والوں کے خاندان کے کسی بھبی فرد کا جنازہ پڑھایا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے خاندان کے ساتھ کوئی ہمدردانہ تعلقات نہیں رکھے جائیں گے۔متفقہ فیصلے میں ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔اجلاس میں سیاسی رہنماں اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔