لاہور(نمائندہ خصوصی ) قانون نافذ کرنے والے ادارے سانحہ نو مئی کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے متحریک ہیں۔ نو مئی کا ایک اہم مطلوب شرپسند محمد ارسلان گرفتار کرلیا گیا۔شرپسند محمد ارسلان جلا وگھیرا واور توڑ پھوڑ میں سرگرم رہا، شرپسند کے والدین نے بیٹے کی شرپسندی کی شدید مذمت کی ہے۔شرپسند ارسلان کے والد کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جو کچھ بھی ہوا بہت غلط ہوا، نوجوان کو سیاسی رہنماں کے زہریلے بہکاوے میں نہیں آنا چاہئے تھا۔والدہ کا کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات سے ہمارا خاندان بہت دکھی ہے، میں نصیحت کروں گا کہ نوجوان ایسے لوگوں سے محفوظ رہیں جو ملک میں فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔