لاہور(نمائندہ خصوصی ) انسداددہشت گردی عدالت لاہورمیں عسکری ٹاورجلاو گھیراو سمیت تین مقدمات کیس میں ڈاکٹریاسمین راشدکی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی۔عدالت نے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمدبٹرنے درخواست ضمانت پرسماعت کی،عدالت نے وکلا سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی۔تھانہ ماڈل ٹان میں دوجبکہ ایک تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے، ڈاکٹریاسمین راشدنے اپنے و کیل کی وساطت سے ضمانتیں دائرکررکھی ہیں۔