کراچی (نمائندہ خصوصی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یوم تقدس قرآن پاک کے حوالے سے اپنے پیغا م کے ذریعے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ قرآن پاک مسلمانوں کے دلوں میں محفوظ ہے جسے کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی، مسلمان ہر مذہب کا احترام کرتے ہیں اور یہ ہمارا دین ہمیں سکھاتا ہے لہٰذا دیگر مذاہب کے افراد پر بھی اسلام کا احترام لازم ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی پر امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے سوئیڈن کی حکومت اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے ۔