اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چیف جسٹس پاکستان عمر عطاءبندیال نے جسٹس مسرت ہلالی کی تقریبِ حلف برداری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کے کچھ سوالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاءبندیال نے 3 صحافیوں اور یوٹیوبرز سے ملاقات کے مندرجات کی تصدیق یا تردید سے انکار کر دیا۔صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ سے منسوب رپورٹ ہونے والی باتیں درست ہیں؟چیف جسٹس عمر عطاءبندیال نے منہ پر انگلی رکھ کر جواب دیا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔صحافی نے سوال کیا کہ کیا وہ باتیں غلط ہیں؟اس پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاءبندیال نے جواب دیا کہ غلط باتیں تو آپ کرتے ہیں۔