لاہور (کورٹ رپورٹر ) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کے الزام میں رہائی کے لیے درخواست ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا۔پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر بینکنگ کورٹ کے جج کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ڈیوٹی جج نے سماعت کی اور ایف آئی اے کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔