اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ترجمان اوگرا کے مطابق ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر قانونی اور غیر معمولی اضافے کا اوگرا نے نوٹس لے لیا اور اس حوالے سے تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ ایل پی جی کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کےلئے ضروری ٹھوس اقدامات کئے جائیںترجمان کے مطابق تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ڈسٹربیوٹرز کو سلنڈرز کہ فراہمی اور ایل پی جی کی قیمتوں کی تفصیلات واضح طور پر ترسیل کے وقت درج کی جائیں اور تمام آوٹ لیٹس پر بھی قیمتوں کا اندراج یقینی بنایا جائے۔ترجمان عمران غزنوی کے مطابق ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے جبکہ اوگرا کی فیلڈ ٹیموں نے ملک کے مختلف حصوں میں معائنہ کا عمل شروع کر دیا ہے۔عمران غزنوی کے مطابق اوگرا ایل پی جی کے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کےلئے پر عزم ہے۔