اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی )آئی ایم ایف کی پاکستان میں ریذیڈنٹ نمائندہ ایستھر پاریز روئیز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سٹاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کررہا ہے تاکہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے یقین دہانیوں پر عملدرآمد کے لئے حمایت طلب کی جاسکے۔ اپنے بیان میں نمائندہ آئی ایم ایف نے کہاکہ آئی ایم ایف سٹاف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ملاقاتیں کررہا ہے تاکہ نئے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے یقین دہانیوں پر عملدرآمد کے لئے حمایت طلب کی جاسکے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سٹاف ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی کے رہنماو¿ں سے ملاقات کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملاقات کا مقصد قومی انتخابات کے قریب کلیدی مقاصد اور پالیسیوں پر حمایت حاصل کی جاسکے۔ آئی ایم ایف کے مطابق آنے والے دنوں میں آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ پاکستان کیلئے نئے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پر غور کرے گا۔