لاہور (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال چین پاکستان اقتصادی راہداری کے 10سال مکمل ہونے پر منعقد ہونے والے 12ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج ( ہفتہ) کے روز چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے ۔جے سی سی کا اجلاس 11 جولائی کو شیڈول ہے۔