اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس میں فواد چوہدری کے خلاف فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر موخر کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرا نے فوادچو ہدری کے خلاف سرکاری ملازمین کو اکسانے کے کیس کی سماعت کی جس کے دوران فواد چوہدری پیش ہوئے۔جج طاہر عباس سِپرا نے فواد چوہدری سے کہا کہ موسم اچھا ہو گیا ۔فواد چوہدری نے جواب دیا کہ موسم تو اچھا ہو گیا ہے، لگے ہوئے ہیں ہم بھی۔فوادچوہدری کی جانب سے عدالت میں کیس کی دستاویزات مہیا کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔