ریاض (نمائندہ خصوصی) سعودی عرب نے عمرہ کرنے کے خواہشمند مسلمانوں کے لیے الیکٹرانک ویزے کا اجراءشروع کر دیا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں حج اور عمرہ کی وزارت نے یہ فیصلہ زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کے ملک میں آنے کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔ واضع رہے گزشتہ ماہ سعودی عرب کی وزارت سیاحت نے اعلان کیا تھا کہ بعض ویزوں کے حامل افراد خلیجی ملک کا فوری ای ویزا حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔