اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر برائے خارجہ امور بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئیں آمروں کی وراثت کو دفن کر دیں۔چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 5 جولائی 1977ءپاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے آغاز کا دن ہے، تقسیم کے جو بیج اس دن بوئے گئے وہ آج بھی نفرت کا پھل کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ آئیے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو مسترد کر کے آمروں کی وراثت کو دفن کر دیں۔اپنی اس ٹوئٹ میں وزیر خارجہ نے 5جولائی یوم سیاہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے۔