مریدکے(نمائندہ خصوصی ) مریدکے پولیس کی زیر حراست تین نوجوان مبینہ مقابلہ میں مارے گئے ،ورثا کا جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک کرکے کئی گھنٹے احتجاج ،جعلی پولیس مقابلے میں لخت جگر مارے جانے کا الزام ،وزیر اعلی پنجاب سے انصاف دلوانے اور جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ ۔پولیس کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب زیر حراست ملزم عابد کو تھانہ نارنگ کی آبادی آہدیاں روڈ پر اور زیر حراست ملزمان فہد اور احسن کو تفتیش اور انکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری منوں آباد ڈبل سڑکاں روڈ پر لے جارہے تھے کہ انکے ساتھیوں نے انہیں پولیس حراست سے چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائیرنگ کردی جنکی گولیوں کا شکار انکے اپنے ساتھی بن گئے اور تینوں ملزم مارے گئے پولیس کیساتھ فائیرنگ کے دوران رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاکر جانبحق ملزمان کے حملہ آور ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس کا موقف ہے کہ ملزم عابد پنجاب کے مختلف تھانوں میں پچاس سے زائد سنگین مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہے جبکہ فہد اور احسن بھی قتل بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھے ادھر جانبحق نوجوانوں کے ورثا نے مریدکے جی ٹی روڈ پر شدید احتجاج کیا خواتین بچوں مردوں نے ٹریفک بلاک کرکے شدید انصاف انصاف کی شدید نعرہ بازی کرتے الزام لگایا پولیس نے انکے لخت جگروں کو جعلی پولیس مقابلہ بناکر مارا ہے انکے بیٹے کئی روز سے پولیس نے پکڑ رکھے تھے وزیر اعلی پنجاب انہیں انصاف دلوائیں اور واقع کی جوڈیشل انکوائری کروائیں وگرنہ پورا خاندان پنجاب اسمبلی کے سامنے خود سوزی کرلے گا احتجاج اور جی ٹی روڈ بندش کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور انصاف کی یقین دہانی پر ٹریفک بحال کروادی مظاہرین پرامن منتشر ہوگئے۔