ایکنک کا وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی صدارت میں اجلاس۔
اجلاس میں ایکنک میں سندھ کے رکن نثار کھوڑو کی وڈیو لنک پر شرکت ۔ ایکنک اجلاس میں متنازعہ گریٹر تھل کینال فیز ٹو کے منصوبے کی سندھ نے بھرپور مخالفت کردی۔ پنجاب کا اجلاس سے واک آوٹ کیا
پانی کے تھری ٹیئر فارمولہ اور صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کا معاملہ سی سی آئی کے پاس پینڈنگ ہے جب تک سی سی آئی میں کوئی فیصلہ نہیں ہوتا تب تک گریٹر تھل کینال فیز ٹو کا منصوبہ ختم کیا جائے۔ نثار کھوڑو کا ایکنک اجلاس میں سندھ کا موقف پیش کیا
ایکنک اجلاس میں پانی کے تھری ٹیئر فارمولے کے فیصلے کے لئے معاملہ سی سی آئی میں لے جانے کا فیصلہ کیا گیا
سندھ کا پانی کے تھری ٹیئر فارمولے کے متعلق سی سی آئی میں بھرپور کیس پیش کرنے کا اعلان کیا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پانی کی پہلے ہی شدید کمی ہے اور گریٹر تھل کینال فیز ٹو منصوبے کے لئے اضافی پانی کہاں سے آئے گا۔ سندھ ٹیل والہ صوبہ ہے جہاں پانی کی پہلے ہی شدید کمی ہے اور وفاق بھی پانی کی کمی کا اعتراف کررہا ہے اور ٹیلی میٹری کا نظام بھی موجود نہیں ہے۔ نثار کھوڑو نے اجلاس میں کہا کہ ۔سی سی آئی جب تک پانی کی تھری ٹیئر فارمولے کے متعلق فیصلہ دے تب تک گریٹر تھل کینال فیز ٹو منصوبے کو ملتوی کیا جائے۔
2001ءمیں بھی واپڈا کیجانب سے گریٹر تھل کینال فیز ون پر ایکنک کی منظوری کے بنا اور پانی کی موجودگی کے متعلق ارسا کی این او سی کے بنا کام۔شروع کیا گیا تھا اس وقت بھی سندھ کو سخت تحفظات تھے۔۔نثار کھوڑو نے کہا کہ گریٹر تھل کینال فیز ٹو ایک سیریس اشو ہے سی سی آئی کے فیصلے سے قبل اور سندھ کے خدشات اور تحفظات دور کیے بنا اس منصوبے کی منظوری سے سندھ میں احساس محرومی بڑھے گی اس لئے اس معاملے کو سی سی آئی میں بھیجا جائے۔نثار کھوڑو نے مزید کہا کہ اگر سندھ صوبہ کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا تو سندھ گریٹر تھل کینال فیز ٹو منصوبے کے متعلق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کو فنڈنگ نہ کرنے کے لئے اپروچ کرے گا کے یہ منصوبہ ظلم و زیادتی پر مبنی ہے۔ نثار کھوڑو کا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی نے پاکستان بنانے کی قرارداد منظور کی اور اسی سندھ اسمبلی نے گریٹر تھل کینال کے خلاف قرارداد منظور کی ہے اس لئے گریٹر تھل کینال کے خلاف سندھ اسمبلی قرارداد کو اگنور نہیں کیا جا سکتا۔
۔ ایکنک میں وفاق نے پانی کی کمی کا اعتراف کرلیا اور وفاقی وزیر شوکت ترین نے تھری ٹیئر فارمولے کا معاملہ سی سی آئی میں لے جانے اور پانی کی مانیٹرنگ کے لئے ٹیلی میٹری سسٹم لگانے اور پنجاب کو ملنے والے اپنے ہی حصے کا پانی استعمال کرنے کی رولنگ دے دی۔ پانی کی شارٹیج کے جس وجہ سے ٹیل والہ صوبہ سندھ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لئے ٹیلی میٹری سسٹم ہونا چاھئے۔
اجلاس میں فاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پانی کے تھری ٹیئر فارمولے کے فیصلے کے متعلق معاملہ سی سی آئی میں لے جانے کی رولنگ دے دی۔