اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز اور حمزہ پر اٹھارہ فروری کو فرد جرم عائد ہوگی، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طویل تحقیقات کےبعد شہباز ، حمزہ اور دیگر کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں 18فروری کو فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل بھی شروع ہو گا،
14 ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا تو حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔
قوم کو مبارکٰ ہو ایک طویل تحقیقات کے بعد بالآخر 18 فروری کو شہباز شریف، حمزہ شہباز اور دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائیل شروع ہو گا، ان تحقیقات میں چودہ ہزار بینکنگ ٹرانسیکشنز کو کھنگالا گیا حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 11, 2022
،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مقصودشہبازشریف کی مل میں چپڑاسی تھا اور اس کی تنخواہ 25 ہزار روپےتھی ، اس کےنام اکاؤنٹ کھلا پھر4ارب شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، ایسےاوربھی درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈشہبازکےمقدمےکاحصہ ہیں، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے،فوادچوہدری کاٹوئٹ
مقصودشہباز شریف کی مل میں چپراسی تھا اس کی تنخواہ 25 ہزار روپےتھی اس کے نام پر اکاؤنٹ کھلااور چارارب روپیہ اس کے اکاؤنٹ سے ہوتا ہوا شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، اس طرح کے اور درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈ شہباز شریف کے اس مقدمے کا حصہ ہیں مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 11, 2022