اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کے لیے نام تجویز کر دیا۔پی ٹی آئی ترجمان نے بتایاکہ وزارت اعلیٰ کےلئے راجہ اعظم کو متفقہ طور پر پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے راجہ اعظم کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو گلگت بلتستان کونسل میں فیصلہ کن اکثریت حاصل ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف کورٹ گلگت بلتستان نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا۔