لاہور (نمائندہ خصوصی ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب کے خلاف بیانیہ بنا کے اقتدار میں آنے والوں نے نیب کو ہی اپنا ہتھیار بنالیا ،حکومت نے صدر کے حج پر جانے کا بھی پورا فائدہ اٹھایا ،یاپنے سیاسی مخالفین کو کچلنے کے لیے رات کی تاریکی میں ہمیشہ کالے قانون بناتے ہیں لیکن بعد میں خوداس میں پھنس جاتے ہیں ، قومی اسمبلی کا اجلاس چل رہا تھا اسے نیب کے کالے قانون کے مقاصد کے لیے ختم کیا گیا اور رات کے اندھیرے میں کالا قانون ٹھونس دیا گیا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جو گڑ ھاکسی کے لیے کھو در ہے میں بالآخر ایک دن میں اس میں خودگر یں گے ،نیب کا کیس سپریم کورٹ میں ہے امید ہے کہ اس کا فیصلہ بھی جلد آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل کا مطلب یہ نہیں کہ خطروٹل گیا ہے عوام کے لیے ریلیف نہیں تکلیف ہی تکلیف ہے،ایک ہفتہ ڈالر گرایا جائے گا پھر اپنی اصلیت پر لایا جائے گا، جب بجلی اور گیس کی قیمت بڑھے گی تو مہنگائی مزید بڑھے گی،اثاثے بیچ کر اور غریب دشمن آئی ایم ایف کی شرائط مان کر جشن منانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ 24 سال میں نیب ملک میں کرپشن نہیں ختم کر سکی کیونکہ ان کو تعینات کرنے والی اشرافیہ خودہی کر پٹ ہوتی ہے۔