لاہور (بیورو رپورٹ)
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں عبدالرؤف نے جعلی ٹویٹ کرنے پر سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو 80 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیاسابق رکن صوبائی اسمبلی میاں عبدالرؤف کی طرف سے شیخ رشید کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس حملے کے ملزم کی تصویر لگا کر ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا ہے، شیخ رشید نے جانتے بوجھتے ایسی حرکت کی جس سے اشتعال پھیلا۔میاں عبدالرؤف نے لیگل نوٹس میں کہا ہے کہ شیخ رشید 15 دن کے اندر اندر معافی مانگیں اور 80 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے 21 مئی کو میاں عبدالرؤف کی جعلی تصویر لگا کر ٹویٹ کیا تھا اور میاں عبدالرؤف کو کورکمانڈر ہاؤس حملے کا ملزم بتایا تھا، شیخ رشید نے کورکمانڈر ہاؤس کے ملزم کی مشابہت میاں رؤف سے کی تھی۔