اسلام آبادا(نمائندہ خصوصی )یونان کشتی حادثہ کیس میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہو گئی، پکڑے گئے ایجنٹس اور متاثرین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونان کشتی حادثہ کیس میں انسانی سمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل، پکڑے گئے ایجنٹس اور متاثرین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ، ڈی جی ایف آئی اے نے تین افسران کی سربراہی میں ریڈ کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی۔ ٹیموں کو گوجرانوالہ ،گجرات ،منڈی بہاالدین ، لاہور ، راولپنڈی کے اضلاع کا خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ٹیموں میں پنجاب کے بڑے اضلاع سے تفتیشی انسپکٹرز کو بھی شامل کیا گیا۔ دو ٹیمیں انسانی سملگرز کے خلاف ریڈ کرے گی جبکہ ٹیم سی ریکارڈ مرتب کرے گی، تینوں ٹیموں کی چھٹیاں منسوخ کر کے روزانہ رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہیں، 19 رکنی ٹیم براہ راست ڈی جی ایف آئی اے کو رپورٹ کرے گی۔