لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا ہے کہ سٹے بازوں نے ڈالرز مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کر دئیے ہیں۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے سے قبل ڈیفالٹ کے خطرے کے باعث سرمایہ کار محتاط تھے، معاہدہ ہونے کے بعد 5 سے 6 ارب ڈالر جو باہر رکے ہوئے تھے وہ اب آنا شروع ہو جائیں گے۔ملک بوستان نےکہا کہ سٹے بازوں نے بھی ڈالرز مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ مارکیٹ میں ڈالر آنے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 260 سے 270 روپے کے درمیان رہ سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا تھا، امپورٹرز حوالہ ہنڈی کے ذریعے ڈالرز خرید رہے تھے، حکومت کی ڈیبٹ کارڈ کی پالیسی بھی غلط تھی۔