لاہور (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی کو دنیا کی خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ پاکستانی خواتین کے لئے عزم وہمت کی علامت ہیں ۔ اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے اپنی مثالی ہمت، پیشہ ورانہ مہارت اور ناقابل تسخیر عزم کو ایک بار پھر دنیابھر پر ثابت کردکھایا ،ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرکے بتدریج پہلی اور دوسری پاکستانی خواتین ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اب کنگ آف دا ماﺅنٹینز کو سر کرکے انہوں نے نئی روایت قائم کی ہے۔