اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہبازشریف نے نائلہ کیانی اور ثمینہ بیگ کودنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے پر مبارک اور شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی پاکستانی باہمت خواتین کی نمائندہ ہیں جو جفاکشی، بلند ارادے اور مقصد کو پالینے کی جستجو میں کسی سے پیچھے نہیں ۔اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہاکہ دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ کے بعد خطرناک ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی خواتین کوہ پیما ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ایک بار پھر پاکستان کا نام دنیا میں بلند کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی نے ثابت کیا کہ ان کی ہمت، عزم اور ارادے بلند پہاڑوں سے بھی بلند ہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ثمینہ بیگ اور نائلہ کیانی پاکستانی باہمت خواتین کی نمائندہ ہیں جو جفاکشی، بلند ارادے اور مقصد کو پالینے کی جستجو میں کسی سے پیچھے نہیں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ میری دعا ہے کہ ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی اور ان جیسی قوم کی دیگر بیٹیاں اسی طرح دنیا میں پاکستان کا نام بلند کرتی رہیں، کامرانیاں سمیٹتی رہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وزیراعظم نے مئی 2023 میں نائلہ کیانی کو ستارہ امتیاز کا اعزاز عطا کیاتھا ،نائلہ کیانی دوسری پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں جنہوں نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کی تھی