اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اداروں اور شخصیات کیخلاف جھوٹا مواد پھیلانے والی مزید 19 ویب سائٹس کی نشاندہی کرکے پی ٹی اے کو کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ وزارت آئی ٹی نے پی ٹی اے کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ منفی پروپیگنڈا پھیلانے والی ویب سائٹس فوری بلاک کی جائیں۔ وزارت نے پہلے 80ویب سائٹس بند کرنے کی سفارش بھیجی تھی، منفی پروپیگنڈے میں ملوث ویب ساٹس کی تعداد 97ہوچکی ہے۔ وزارت آئی ٹی کی نشاندہی کے باوجود ویب سائٹس ابھی تک بند نہ ہوسکیں، حکام کا کہنا ہے کہ نشاندہی والی ویب سائٹس کے حوالے سے جلدی ایکشن کیا جائے کیونکہ ان ویب سائٹس پر اداروں اور شخصیات کیخلاف منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔