چکوال(بیورو رپورٹ )
دیہی مرکز صحت ڈھڈیال میں دوگروپوں کے مابین تصادم کے نتیجہ میں ڈنڈے چل گئے اور مرکز صحت میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق دو افغانی نژاد گروپوں میں معمولی تصادم ہوا اور دونوں گروپوں کے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لئےدیہی مرکز صحت لایا گیا جہاں دونوں گروپوں کے مابین ایک بار پھر تصادم ہوا اور 30افراد زخمی ہوگئے۔ڈھڈیال پولیس موقعہ پر پہنچ گئی ہے اوردونوں گروپوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔