رحیم یار خان (نمائندہ خصوصی )رحیم یارخان کے کچے کے علاقے میں 3 ماہ سے جاری آپریشن میں پولیس نے 6 ڈاکووں کو ہلاک اور 28 کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 5 ڈاکوو ں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں۔ادھر پولیس نے بھونگ کے علاقے میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او بھونگ کی گاڑی پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کی تھی جس پر جوابی کارروائی میں ڈاکو مارا گیا۔ہلاک ڈاکو کی شناخت نادر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔