کراچی (بیورو رپورٹ ) سابقہ بلدیہ کورنگی کی موجودچار ٹانز میونسپل کارپوریشن میں عید قربان آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، ڈپٹی کمشنر کورنگی محمد علی زیدی، ٹرانزیشن آفیسر رحمت اللہ شیخ کے انتظامات کے جائزہ کے لیے وقفے وقفے سے ضلع بھر کے دورے آلائشیں چیر کر گندگی پھیلانے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی گرفتاریاں۔لانڈھی،کورنگی،ماڈل ٹان چیئر مینز،جبکہ شاہ فیصل میں ٹان میونسپل کمشنر کے صبح سے شام تک مختلف علاقوں کے دورے آلائشیں اٹھانے کے کام کی نگرانی، عوام کا اظہار اطمینان۔اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ سابقہ بلدیہ کورنگی 37یوسیز پر مشتمل تھیں جس میں سے چار ٹانز کا قیام عمل میں آیا اور اس میں مختلف نوعیت کی آبادیاں ہیں جہاں ایسی صورتحال ہو وہاں کام کرنا اتنا آسان نہیں جتنا سمجھ لیا جاتا ہے لیکن پھر بھی ضلع کورنگی کی انتظامیہ نے بھر پور کوشش کی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے ۔سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے مختلف کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے جہاں پر آلائشوں کو اٹھا کر اندرونی علاقوں،گلی،محلوں سے سوزوکیوں،شہزور ٹرکوں کے زریعے یونین کونسلرز کے مختلف وارڈسے لایا جا رہا تھا اس کے بعد بڑے ڈمپرز اور لوڈرز کی مدد سے آلائشوں کو خندقوں میں ڈالنے کے لئے لے جایا جارہا تھا کام کو آسان بنانے کے لئے افسران پر مشتمل خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جو صبح سے رات گئے تک ہر گلی،ہر محلے،ہر اندرونی علاقے تک کو مانیٹر کر رہی تھی اور جہاں سے کوئی شکایت ملتی تھی وہاں فوری کاروائی کر کے آلائش اٹھوالی جاتی تھی۔