کراچی( کامرس رپورٹر) کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ساتھ مختلف علاقوں میں اب گیس کی قلت کا بھی سامنا ہوگا، گمبٹ گیس فیلڈبند ہونے سے 45ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی کم ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بدترین لوڈشیڈنگ کے شکار کراچی کے شہریوں کے لئے بری خبر آگئی ، کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے ساتھ مختلف علاقوں میں اب گیس کی بھی قلت کا سامنا ہوگا۔
ایس ایس جی سی نے بتایا ہے کہ گمبٹ گیس فیلڈ سالانہ ٹرن اراؤنڈ کیلئے 15دن بند رہے گا،گمبٹ گیس فیلڈبند ہونے سے 45ایم ایم سی ایف ڈی گیس سپلائی کم ہوگی۔
ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک نے ایس ایس جی سی کے اربوں روپے اداکرنے ہیں، سپلائی میں کمی سےکچھ علاقوں کو کم پریشرکے مسائل ہوسکتا ہے
کے الیکٹرک نے پہلے ہی گیس کی کمی کو جواز بنا کر لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کررکھا ہے ، شہر قائد میں اسوقت 12 سے 14 گھنٹوں کی بجلی لوڈ شیڈنگ جاری ہے جبکہ مستثنی علاقوں میں بھی دن میں 3بار لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
کے الیکٹرک کی جانب سے آئندہ 15روز تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ دورانیے میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔