کراچی ( کامرس رپورٹر ) عید الاضحی کی سرکاری تعطیلا ت کے باعث 2دنوں تک محدود رہنے والے ماہ جون کے آخری کارباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹا ک مارکیٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیا اور زبردست تیزی کے رجحان کے ساتھ انڈیکس میں 1300سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کی گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 41ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمامئے میں2کھرب5ارب روپے سے زاید کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سے سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 63کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور63.93فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔اسٹاک مارکیٹ کے ماہرین نے پاکستان او ر آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے اجراءکے لئے ہونیوالے حالیہ معاہدے کی روشنی میں ماہ جولائی کے پہلے کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تیزی کی پیش گوئی کی ہے ۔ماہ جون کے آخری کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای100انڈیکس میں 1387.37پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 40065.32پوائنٹس سے بڑھ کر 41452.69پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 505.55پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 14131.17پوائنٹس سے بڑھ کر14636.72پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27202.30پوائنٹس سے بڑھ کر28111.03پوائنٹس پر جا پہنچا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب5ارب90کروڑ22لاکھ98ہزار477روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 61کھرب63ارب57کروڑ3لاکھ37ہزار869روپے سے بڑھ کر63کھرب69اارب47کروڑ26لاکھ36ہزار346روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ7ارب روپے مالیت کے23لروڑ47لاکھ48ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم7ارب روپے مالیت کے22کروڑ68لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 41606.25پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس40334.05پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 635کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے406کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،199میں کمی اور30کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام ،فوجی فرٹیلائزر بن قاسم ،سوئی نادرن گیس ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ٹی پی ایل پی ،ٹی پی ایل پراپرٹیز ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،سنر جیکو پاک ،پاک پیٹرولیم ،بینک اسلامی پاکستان ،پاک انٹر نیشنل اورپاک الیکٹرون سر فہرست رہے۔