ٹوکیو(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپان کے کاروباری افراد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارتی تعلقات اور کاروباری مواقعوں پر گفتگو کی گئی ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی جاپان کے کاروباری افراد سے ملاقات کی۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور جاپان کے کاروباری افراد کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات اور کاروباری مواقعوں پر گفتگو کی گئی ۔