کراچی(نمائندہ خصوصی) میئر کراچی و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے دنوں میں شہر سے ایک لاکھ تیرا ہزار پینتیس ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں، چوبیس ہزار سے زائد عملے نے دن رات کام کیا جس پر عملے، منتخب نمائندوں، متعلقہ افسران کا شکر گزار ہوں، متحد ہوکر ہی ہم شہریوں کے مسائل حل کرسکتے ہیں، مون سون بارشوں میں بھی اسی اسپرٹ سے کام کرینگے، تنقید کرنے والوں یا انکی جماعت نے نہیں بلکہ بلدیاتی اداروں کی محنت سے یہ کام ہوا۔وہ اتوار کو کلفٹن پارک میں نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ عید کے پہلے روز پولو گرانڈ میں کہا تھا کہ عملہ کام کرتا ہوا نظر آئے گا شہریوں سے تعاون کرنے کی اپیل کی تھی تاکہ عوام کی خدمت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گزشتہ 5 دن سے انتظامیہ کام کر رہی ہے جس کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تمام افسران، ضلعی انتظامیہ تمام ٹان چیئرمین اور عملے کابھی شکر گزار ہوں سب نے مل کر پیار و محبت کے ساتھ کام کیامیں نے ہر ٹان کا دورہ کیا اور کام کی رفتار دیکھی الحمد اللہ احسن انداز میں آلائشیں اٹھائی گئیں آلائشیں اٹھانے کا سلسلہ عید سے ایک دن پہلے شروع ہو گیا تھا بوہری کمیونٹی ایک دن پہلے قربانی کرتی ہےشاید تنقید کرنے والوں کو 75 سال میں پہلی بار پتہ چلا کہ بوہرہ کمیونٹی عید کب مناتے ہیں اتوار کو بھی اہل حدیث والے قربانی کر رہے ہیں ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ ایک لاکھ تیرہ ہزار پینتیس ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائیں گئیں اس میں وہ کچرا بھی شامل ہے جو روزانہ کی بنیاد پر شہر سے اٹھایا جاتا تھا24 ہزار سے زائد کا عملہ کام کررہا تھا اس سال اسکاٹس نے بھی ہماری مدد کی تمام میڈیا کے دوستوں کا بھی مشکور ہوں میڈیا نے مثبت رپورٹنگ کی جہاں جہاں مشکلات تھیں اسکی نشاندہی کی میڈیا کی نشاندہی سے کچھ مقامات پر فوری صفائی کروانا ممکن ہوا۔