کراچی ( بیورو رپورٹ)
چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان پرویز اقبال آرائیں کا اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں ،اجتماعی قربانی کے سلسلے میں مالی وجسمانی تعاون کرنیوالوں اور الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کو گوشت فراہم کرنیوالوں سے اظہارتشکر،تفصیلات کے مطابق الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام اجتماعی قربانی کااہتمام کیاگیا جس میں بڑی تعداد میںشہریوںنے حصہ لیا،اس سلسلے میں عید الاضحی کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے روز اجتماعی قربانی کاسلسلہ جاری رہا،کافی تعدادمیں مخیر حضرات نے وقف قربانی میں بھی حصہ لیا،اس کے علاوہ بڑی تعداد میں الشریف فاؤ نڈیشن پاکستان کو مستحقین تک پہنچانے کیلئے گوشت بھی فراہم کیاگیا،الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سےمستحقین کو گوشت کے ساتھ ساتھ ضروری سبزیاں(ٹماٹر،پیاز،آلو،ادرک،لہسن وغیرہ)اور ضروری مصالحہ جات(گرم مصالحہ،بریانی مصالحہ،قورمہ مصالحہ،تکہ بوٹی مصالحہ وغیرہ)بھی فراہم کئے گئے تھے،تاکہ غریب افراد بآسانی ان عید کے ایام میں گوشت پکااور کھاسکیں اور انہیں کسی قسم کی مشکلات کا سامنانہ ہو،مستحقین کی جانب سے الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کے اس اقدام کو بے حدسراہا گیا اور چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان جناب چوہدری پرویز اقبال آرائیں اور ان کی ٹیم کا شکریہ اداکیاگیا،چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان نے اجتماعی قربانی میں حصہ لینے والوں ،اجتماعی قربانی کے سلسلے میں مالی وجسمانی تعاون کرنیوالوں اور الشریف فاؤنڈیشن پاکستان کو گوشت فراہم کرنیوالوں سے اظہارتشکرکرتےہوئے کہا کہ آپ حضرات کے تعاون اورہم پر اعتماد سے الحمدللہ ہم کثیر تعداد میں مستحقین اوران کے اہل خانہ کے چہروں پر اس عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر خوشیاں بکھیرنےمیں کامیاب ہوئے ہیں،ان کاکہناتھا کہ دل مطمئن ہے کہ بحیثیت ایک سماجی تنظیم ہم پر جو ذمہ داری عائد تھی ہم اس کو پوراکرنے میں کامیاب رہے ہیں،ان کامزید کہناتھا کہ الشریف فاؤنڈیشن پاکستان ایک سماجی فلاحی ادارہ ہے جو زندگی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی کارکردگی پیش کررہاہے،ان شاء اللہ اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ آپ ہمارے دیگر شعبہ جات میں بھی معاون ومددگارہونگے،اللہ رب العزت آپ کی اس امداد اورہم پر اعتماد کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں اور اللہ ہم سب کو اسی طرح اپنی مخلوق کی خدمت کرنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔