کراچی ( نمائندہ خصوصی) ما ڈل کا لونی سے دوپہر بارہ بجے چار مسلح ملزمان کے ذریعہ چھینی جا نے والی ھنڈا سوک کار جعلی نمبر پلیٹ لگی ہو نے کے با وجود خدا کی بستی، تیسر ٹاؤن سے ڈھائی گھنٹہ میں برآمد، اصل ما لک کے سپرد کر دی گئی۔تفصیلا ت کے مطابق امروز مورخہ 2 جولائی 2023 کو HBL بینک کے سینئر افسر اسلم لا ل جی کی کار نمبر AJW-471 ھنڈا سوک ما ڈل 2022، ان کے ڈرائیور ایاز سے ما ڈل کا لونی میں چار مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر دوپہر بارہ بجے چھین لی اور موقعہ سے فرار ہو گئے۔ گاڑی چھیننے کے فوری بعد ملزمان نے گاڑی کی نمبر پلیٹ تبدیل کی اور گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ BUB-387 لگا کر فرار ہوگئے۔ایس ایس پی، اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی نے گا ڑی چھینے جا نے کی اطلاع ملتے ہی بہترین حکمت عملی اختیار کر تے ہو ئے شہر سے با ہر جا نے والے راستوں کی مکمل نا کہ بندی کی، اور تمام ٹیموں کو اندرون شہر اور باہر جاے والے راستوں پر نظر رکھنے کے لئے تعینات کر دیا۔ DIO نارتھ نا ظم آباد کی ٹیم نے مذکورہ گاڑی جعلی نمبر پلیٹ لگی ہو نے کے با وجود خدا کی بستی، تیسر ٹاؤن سے ڈھائی گھنٹہ میں برآمدکرلی۔ جو کہ ملزمان پولیس کا گھیرا تنگ ہوتے دیکھ کر خدا کی بستی، تیسر ٹاؤن میں جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔کار کی برآمدگی پر ایس ایس پی صاحب، اے وی ایل سی کے ہدایات کے مطابق DIO نارتھ نا ظم آباد ڈویژن نے کرائم سین یو نٹ کو مو قعہ پر طلب کر کے بر آمد شدہ کا ر سے ملزمان کے فنگر پرنٹ و دیگر شواہد حا صل کئے تاکہ ملزمان کے خلاف ٹھوس ثبوت کے ساتھ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔تمام قانو نی کا روائی کی تکمیل کے بعد جناب ایس ایس پی، اے وی ایل سی نے اصل ما لک اسلم لا ل جی کی چھینی گئی کا ر ان کے سپرد کر دی۔اسلم لا ل جی صا حب نے اپنی چھینی گئی کار کی بر آمدگی پر کراچی پولیس اور خاص طور اے وی ایل سی، سی آئی اے، کراچی کی اس بہتر ین کاروائی اور تعاون پر بے حد شکریہ ادا کیا۔