کراچی (نمائندہ خصوص)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہرہ آفاق اداکار یوسف کمال المعروف شکیل کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل دعاکی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شکیل کا انتقال ان کے گھر والوں کے ساتھ ساتھ مجھ جیسے مداحوں کے لئے گہرا صدمہ ہے۔انہوں نے ہر اپنے ہر کردار کو حقیقت کا روپ دیا،انکل عرفی آج تک ان کی پہچان ہے ۔انہوں نے کہا کہ شکیل فن اداکاری میں نئے فنکاروں کے لئے اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا کئی دہائیوں تک محسوس کیا جائے گا۔