کراچی(نمائندہ خصوصی)
مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹرانزیشن آفیسر ساؤتھ اور ٹاؤن میونسپل کمشنر صدر اختر علی شیخ کے ہمراہ عیدالاضحی کے تینوں دن ٹاؤن میونسپل کارپوریشن صدر کے مختلف علاقوں کادورہ کرکے قربانی کے جانوروں کی آلائیشیں اٹھانے کے کام کی نگرانی کی اور آلائشیں اٹھانے اور صحت وصفائی کے حوالے سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ٹی ایم سی صدرولیاری کیجانب سے کئے گئے اقدامات کوسراہا اس موقع پر ٹرانزیشن آفیسر ساؤتھ اور ٹاؤن میونسپل کمشنر صدر اختر علی شیخ نے مئیرکراچی مرتضی وہاب کو عید آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹی ایم سی صدرولیاری انتظامیہ کیجانب سے سندھ سوولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے بوہرہ برادری کی عید قرباں اور عید الاضحی کے تینوں دن قربانی کے جانوروں کی آلائشیں فوری اٹھانے اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کئے گئے قربانی کے مقامات پر آلائشیں اٹھنے کے بعد جراثیم کش اسپرے کرایا گیا عید الاضحی کی نماز کے موقع پر عید گاہوں،مساجد،امام بارگاہوں کے اطراف اور قبرستان جانے والے راستوں پر صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے اس ضمن میں چھ مختلف مقامات بشمول شیخ حیات پارک ہزارہ محلّہ رانگی واڑہ، گبول پارک کلاکوٹ لیاری، مولوی عثمان پارک فٹبال گراؤنڈٹینری روڈ، غوثیہ پارک آگرہ تاج کالونی، سربازی فٹبال گراؤنڈ سنگھولین لیاری اور لیاری فٹبال اسٹیدیم پھول پتی لین پر نماز عید کی ادائیگی کااہتمام کیا گیا آلائشیں اٹھانے کے حوالے سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کیلئے قائم ایمر جنسی سینٹر پر تعینات عملہ عید کے تینوں دنوں میں اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہا محکمہ مالیات کیجانب سے عیدالاضحی سے قبل ہی اپنے مسلمان ملازمین کوماہ جولائی کی تنخوائیں ایڈوانس میں ادا کردی گئیں تھیں اس موقع پر مئیر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کاکہنا تھا کہ عید آپریشن پر عوام کامثبت ردعمل اور بلدیاتی اداروں کے کاموں کی پذیرائی ہمارے لئے باعث اطمینان ہے بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوں اور افسران و عملے کی بھرپور محنت اور کاوشوں سے عید الاضحی پر عوام کوبلدیاتی امور سے متعلق کافی ریلیف ملا ہے عوامی خدمت کے اس سفر کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے