اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) حکومت نے آئی ایم ایف کو 30 جون کو ختم ہونے والے پروگرام کی توسیع کی تجویز دیدی ۔ ذرائع کے مطابق جون کے آخر تک نواں جائزہ مکمل نہ ہوا تو پھر آئی ایم ایف نیا قلیل مدت اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے کوٹہ کے 2.5 ارب ڈالر آئی ایم ایف سے لے سکتا ہے، آئی ایم ایف نے نویں جائزہ اور بورڈ اجلاس کے بارے میں یقین دہانی کروائی تھی۔وزارت خزانہ نے تجویز دی کہ کم وقت کے باعث بورڈ اجلاس ممکن نہیں تو پروگرام میں چھ ماہ کی توسیع کر دی جائے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو درخواست کی ہے کہ اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کا سائز بڑھا کر 3.5 ارب ڈالر کیاجائے۔ ذرائع کے مطابق فی الحال آئی ایم ایف حکام نے توسیع کی حامی نہیں بھری مگر تجویز پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ذرائع کے مطابق قرض پروگرام کی توسیع سے پاکستان میں عام انتخابات کے بعد آئندہ حکومت تین سالہ پروگرام طے کر سکے گی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان یو اے ای سے آئندہ چند دنوں میں مزید ایک ارب ڈالر ملنے کی امید ہے، سعودی عرب سے بھی مزید 2 ارب ڈالر جولائی میں ملنے کی امید ہے۔