کراچی(نمائندہ خصوصی) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی)نے عیدالاضحی کے موقع پر کراچی میں قربانی کے جانوروں کی باقیات (اوجڑیاں، ہڈیاں اور دیگر)جمع کرنے کیلئے 93 مقامات مقرر کئے ہیں۔ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے سابق ڈسٹرکٹ مینیجر محمد نبیل اشرف نے بتایا کہ ہم اضلاع کو زونز میں تقسیم کرتے ہیں، اور ہر زون میں ایک زونل مینیجر ہوتا ہے جس میں دو کوآرڈینیٹر اور دو سب منیجر ہوتے ہیں، ایک کچرا اٹھانے سے متعلق آپریشن کا انتظام کرنے کے لیے اور دوسرا زونل سطح پر گاڑیاں کا انتظام کرنے کے لیے ہے۔اگر کسی کو کہیں کوئی باقیات پڑی ملیں تو وہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ہیلپ لائن نمبر 1128 پر شکایت درج کرا سکتا ہے۔