کراچی(نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امید کی گھنٹی بجانے والے سائلین سے ملاقات کی۔ بعد ازاں گورنر سندھ نے طاقتور پاکستان پروگرام کے تحت یونٹی فوڈز راشن بیگز کے کارڈ بھی تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری طاقتور پاکستان پروگرام کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں، یہ راشن بیگز عید پر ضرورت مند افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ طاقتور پاکستان پروگرام کے تحت ضرورت مند افراد کو 6 ماہ تک راشن فراہم کیا جائے گا۔ انہوں مخیر حضرات سے اپیل کی کہ اس پروگرام میں بھرپور تعاون کریں تاکہ اسے کامیابی سے جاری رکھا جاسکے۔