ریاض(نمائندہ خصوصی)۔ پنجاب کے شہر اوکاڑہ سے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانی نوجوان عثمان ارشد نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔عثمان ارشد نے نو ماہ قبل اوکاڑہ سے حج کے لیے پیدل سفر کیا تاہم موسم اور قانونی معاملات کے باعث پھر انہوں نے زمینی سفر کو ترک کیا اور بعد ازاں متحدہ عرب امارات سے اس سفر کا دوبارہ آغاز کیا۔پاکستانی نوجوان نے 6 ماہ 13 دن میں تین ممالک کی سرحدیں پار کیں اور 5 ہزار 400 کلومیٹر کا سفر طے کر کے وہ سعودی عرب پہنچے۔