سرینگر( نیٹ نیوز)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران کولگام اور اسلام آباد کے اضلاع میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے 2نوجوانوں کو کولگام کے علاقے مشی پورہ جبکہ 2 کو اسلام آباد کے علاقے ککر ناک ہانگل گنڈ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا۔مشی پورہ میں آج چوتھے روز بھی بھارتی فوج کا تلاشی آپریشن جاری ہے۔